• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’باب الرحمۃ‘ قبرستان کی حفاظت کے لیے اسرائیلی عدالت میں اپیل دائر

پیر 01-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9713
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیت القدس میں اسلامی قبرستانوں کی حفاظت پر مامور ایک مقامی کمیٹی نے اسرائیل کی مرکزی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت، بلدیہ اور ماحولیاتی اتھارٹی کو تاریخی قبرستان ’باب الرحمۃ‘ کے تقدس کو برقرار رکھنے  کا پابند بنائے اور انہیں قبرستان میں تصرف سے باز رکھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اسرائیلی حکومت ، محکمہ آثار قدیمہ اور بلدیہ باب الرحمہ قبرستان میں تصرف کی کوششیں کررہے ہیں۔ لہذا عدالت اس تاریخی قبرستان میں موجود قبروں کو اکھاڑنے، یا قبرستان میں موجود درختوں کو کاٹنے سے سختی سے روکے۔

اسلامی مقابر کمیٹی کے چیئرمین مصطفیٰ ابو زھری نے کہا کہ اسرائیل کی مرکزی عدالت ان کی طرف سے دائر کی گئی درخوات پر جلد غور کرے گی۔ انہوں نے درخواست کے ساتھ باب الرحمۃ قبرستان کی تاریخی دستاویزات بھی مہیا کی ہیں۔ یہ قبرستان برطانوی دور میں ’طابو‘ درج تھا اور 1938ء میں وقف فلسطینی قبرستان قرار دیا گیا تھا۔

ابو زھرہ نے کہا کہ باب الرحمۃ قبرستان کا کل رقبہ 23 ہزار مربع فٹ ہے اور یہ قبرستان خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر کے دور میں بیت المقدس کی فتح کے بعد سے مسلمانوں کا قبرستان کہلاتا ہے۔ اس میں کئی جلیل القدر صحابہ کرام، تابعین اور بزرگان دین کی آخری آرام گاہیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باب الرحمۃ قبرستان ناقابل تصرف ہے۔ وقت گذرنے سے اس کے تقدس اور حرمت کو کم یا ختم نہیں کیا جاسکتا۔ 1400 سال سے یہ قبرستان مسلمانوں کے لیے وقف ہے اور اس میں یومیہ کی بنیاد پر فوت ہونے والے مسلمانوں کو دفن کیا جاتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.