• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اہم اسرائیلی شخصیات کےاغواء کے کوشش، تین فلسطینیوں پر فرد جرم عائد

جمعرات 21-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9598
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے خبر دی ہے کہ حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک خفیہ سیل کے ارکان کو حراست میں لیا ہے جو اہم سیاسی شخصیات کے اغواء کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس اور خفیہ اداروں نے اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی درعی اور مذہبی شدت پسند رکن کنیسٹ ’یہودا گلیک‘ کو اغواء کی کوشش کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو بدھ کے روز ایک فوجی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملزمان کے خلاف فرد جرم پیش کی گئی۔ فرد جرم میں کہا گیاہے کہ ملزمان کا تعلق حماس سے ہے اور وہ رکن کنیسٹ یہودا گلیک اور فوج کے ترجمان افیحائی درعی سمیت کئی دیگر شخصیات کے اغواء کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت معاذ اشیہ گروپ کے طور پربھی کی گئی ہے۔ اس گروپ میں احمد اور محمد رمضان نامی نوجوان بھی شامل ہیں۔ ان سب کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مغربی قصبے تل سے بتایا جاتا ہے۔

گرفتار تینوں فلسطینیوں نے پہلے صیہونی آباد کاروں کو اغواء قتل یا انہیں جنگی قیدی بنانے اور ان کے تبادلے میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرانے کی اسکیم تیار کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق تینوں فلسطینیوں کو گذشتہ اکتوبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کی خبر پہلے بھی جاری کی گئی اب ان پر اہم سیاسی اور فوجی شخصیات کے اغواء کی منصوبہ بندی کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے نابلس ایک بس اسٹینڈ سے ایک فوجی اور صیہونی آباد کار کے اغواء کی بھی منصوبہ بندی کی تھی مگر اس کوشش کو بھی ناکام بنایا گیا ہے۔ گرفتار گروپ کے سربراہ معاذ اشتیہ ہیں۔ 26 سالہ اشتیہ نے محمد رمضان اور احمد رمضان نامی نونوانوں کو بھی اپنے ساتھ ملایا۔ دونوں کی عمریں 19 سال ہیں اور وہ تینوں ایک ہی قصبے کے رہائشی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاہم اسرائیلی شخصیات کےاغواء کے کوشش، تین فلسطینیوں پر فرد جرم عائد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.