• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’او آئی سی‘ قبلہ اوّل آزاد کرانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے: الصبری

جمعرات 03-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4893
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے ممتاز عالم دین، سپریم علماء کونسل کے چیئرمین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس کو پنجہ یہود سے آزاد کرانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قائم کردہ ’او آئی سی‘ کے نمائندہ دفتر کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے فلسطین میں او آئی سی کے نمائندہ دفتر کے قیام کی مساعی کو سراہا۔

اس موقع پر الشیخ عکرمہ صبری نے اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں اور مقامی قیادت کو مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا۔

الشیخ عکرمہ صبری نے قبلہ اوّل کے بارے میں اقوام متحدہ کی تنظیم ’یونیسکو‘ کی طرف سے جاری کردہ تاریخی فیصلے کو مسلمانوں اور اسلام کی فتح عظیم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیسکو نے القدس اور مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی ملکیت کا دعویٰ باطل قرار دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ القدس اور دیگر تمام مقدس مقامات پر اسرائیل کا قبضہ ناجائز اور باطل ہے۔

انہوں نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ قبلہ اوّل کے بارے میں جاری کردہ یونیسکو کے فیصلے کو ثمر آور بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے اور دفاع قبلہ اول اور القدس کو اسرائیلیوں سے آزاد کرانے کے لیے اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔

الشیخ عکرمہ صبری کی آمد پر او آئی سی کے مقامی مندوب احمد الرویضی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.