• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انسانی حقوق گروپوں کی القدس بارے پر سفارت کاروں کو بریفنگ

جمعہ 09-03-2018
in فلسطین
0
0Pala10375
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قانون اور انسانی حقوق کے سلسلے میں خدمات انجام دینے والے 7 گروپوں نے بین الاقوامی سفارت کاروں کو بیت المقدس کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں قائم ثقافتی مرکز ’یبوس‘ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انسانی حقوق کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے سفارت کاروں کو بریفنگ دی گئی۔

مقبوضی بیت المقدس میں ہونے والی اس تقریب میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے طرف سے سفارت کاروں کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیموں الحق، سینٹ ایف، مرکز القدس برائے قانونی معاونت، سماجی ایکشن گروپ، لوکل الائنس، الضمیر، مرکز بدیل، دفاع حقوق القدس اور دیگر اداروں کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر انسانی حقوق کی کارکن امینہ عبدالحق نے کہا کہ انہوں نے عالمی سفارت کاروں سے القدس کی قانونی صورت حال اور شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے ٹرمپ کے اعلان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ بیت المقدس میں صیہونی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، مسیحی برادری کے مقدس مقامات پر ٹیکس عائد کرنے اور سفارت خانے کی القدس منتقلی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امینہ عبدالحق نے کہا کہ صیہونی وزیر قانون ایلیت شاکید القدس کے ’سیکٹر C‘ میں بسنے والے فلسطینیوں کے لیے عدالتی اختیارات وسعت دینےکے لیے کوشاں ہے تاکہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو القدس بلدیہ کے ذریعے طے کیا جاسکے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری، املاک اور اراضی پر غاصبانہ قبضے، فلسطینیوں کی القدس سے جبرا بے دخلی اور فلسطینیوں کو القدس میں اقلیت میں بدلنے کی اسرائیلی سازشوں پر بریفنگ دی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieانسانی حقوق گروپوں کی القدس بارے پر سفارت کاروں کو بریفنگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.