• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انتظامی قید انسانیت کی تذلیل، فوری پابندی لگائی جائے: ایمنسٹی

جمعرات 21-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8651
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے کہا ہے کہ انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی انسانیت کی تذلیل اور توہین ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست کے تحت جیلوں میں ڈالنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت انتظامی حراست کی پالیسی انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف بھی استعمال کررہی ہے۔ ایسا کرنا عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

ایمنسٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا مجالینا مغربی نے کہا کہ اسرائیل نے 50 سال سے فلسطینیوں کے پرامن احتجاج کو دبانے کے لیے سماجی کارکنوں اور عوام شہریوں کو انتظامی حراست میں ڈالنے کی پالیسی اپنا رکھیی ہے۔ یہ پالیسی سنگین جنگی جرائم کے مرتکب افراد کے لیے اپنائی جاتی رہی ہے مگر اسرائیل نے اس پالیسی کے تحت عام فلسطینی شہریوں حتیٰ کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں کو بھی گرفتار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل انسانی حقوق کے کارکنوں کوبھی انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل کررہا ہے۔

ان کا اشارہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے صلاح الحموری کی طرف تھا جو ’المیزان‘ فاؤنڈیشن کے فیلڈ ریسرچر ہیں۔ انہیں حال ہی میں گرفتار کیا گیا اور چھ ماہ کے لیے بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست کے تحت جیل میں ڈال دیا ہے۔

خیال رہے کہ انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت اسرائیل کسی بھی فلسطینی کو محض شبےکی بنیاد پر گرفتار کرکے دو سے چھ ماہ کی قابل توسیع قید کی سزائیں دیتا ہے۔ بعد ازاں اس قید میں بار بار توسیع کی جاتی ہے۔ بعض فلسطینی کئی کئی سال تک انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔ اس وقت بھی اسرائیلی زندانوں میں 500 فلسطینی انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieانتظامی قید انسانیت کی تذلیل، فوری پابندی لگائی جائے: ایمنسٹی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.