• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ام الحیران میں اسرائیلی دہشت گردی، اندورن فلسطین میں سوگ اور ہڑتال!

جمعرات 19-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5731
0
SHARES
0
VIEWS

الناصرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ام الحیران قصبے میں گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی ریاستی دہشت گردی، ایک فلسطینی کی شہادت اورمکانات مسماری کے خلاف اندرون فلسطین میں احتجاجی مظاہرے، ہڑتال اور آج سوگ منایا جا رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اندرون فلسطین میں سپریم فالو اپ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روزام الحیران قصبے میں اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں جو کچھ ہوا اس پر پورے فلسطین میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ اندرون فلسطین کے تمام شہروں میں آج فلسطینی شہری سوگ منائیں گے۔ احتجاجی ریلیاں نکالیں گے اور صہیونی ریاستی دہشت گردی کے جگہ جگہ دھرنے دیےجائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ام الحیران میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج اندرون فلسطین میں سوگ منایاجائے گا اور سیاہ پرچم لہرا کر اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کی جائے گی۔ اس موقع پر تمام عرب تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ام الحیران میں جو کچھ ہوا وہ صہیونی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

ام الحیران میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ شمالی فلسطین کے الناصرہ شہر میں منعقد کیا جائے گا جس میں اندرون فلسطین کی نمائندہ فلسطینی قیادت اور ہزاروں شہری شرکت کریں گے۔

فالو اپ کمیٹی کے چیئرمین محمد برکہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ام الحیران میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی اور مکانات کی بلا جواز مسماری کی تحقیقات کی جائیں اور مکانات مسماری کے ظالمانہ سلسلے کی روک تھام کی جائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس نے جزیرہ نما النقب میں ام الحیران قصبے میں فلسطینیوں کے 8 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کرمسمار کردیا تھا جس کے خلاف مقامی فلسطینی سڑکوں پرنکل آئے تھے۔ اس موقع پر تشدد کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieام الحیران میں اسرائیلی دہشت گردی، اندورن فلسطین میں سوگ اور ہڑتال!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.