• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکی سفارت خانہ منتقل ہوا تو امن اپنی موت مرجائے گا : عریقات

پیر 19-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5387
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سابق چیف مذاکرات کار اور نمایاں ذمے دار صائب عریقات نے خبردار کیا ہے کہ اگر منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے وعدے پر عمل کیا تو یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ امن کے کسی بھی امکان کو برباد کر دے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کے سکریٹری جنرل عریقات نے غیر ملکی صحافیوں کو بتایا کہ بیت المقدس ایسا مسئلہ ہے جس کا تعلق حتمی صورت حال سے ہے اور اس پر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات ہوں گے کیوں کہ فلسطینی بھی اسے مستقبل میں اپنی خود مختار ریاست کا دارالحکومت چاہتے ہیں۔

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے وعدے پر عمل کرتے ہوئے سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرتے ہیں تو اس کے نتیجے مین کئی دہائیوں سے جاری امریکی پالیسی ختم ہوجائے گی ، عالم اسلام میں غم و غصے کے جذبات بھڑک جائیں گے اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور مذمت سامنے آئے گی۔ یاد رہے کہ فلسطینی ریاست کے حوالے سے امریکی سپورٹ کے ساتھ ہونے والے آخری مذاکرات 2014 میں ناکام ہو گئے تھے۔

عریقات نے ان بھیانک نتائج سے بھی خبردار کیا جو مقبوضہ اراضی پر قائم بستیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ اسرائیل میں امریکی حکومت کے آئندہ سفیر ڈیوڈ فریڈمین ایک وکیل اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی دوست ہیں۔ ان کے پاس سفارت کاری کا کوئی تجربہ نہیں۔ وہ مغربی کنارے کے اسرائیل میں ضم کر دیے جانے کے حامی ہیں۔

امریکا میں بعض تجزیہ کاروں کے مطابق عام طور پر امریکا کے سفیر مشرق وسطی کی پالیسی کی باگ ڈور نہیں سنبھالتے ہیں۔ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کتنے عرصے تک اس میدان میں رہنے کو تیار ہیں۔

فریڈمین کو منصب سنبھالنے سے پہلے امریکی سینیٹ کی جانب سے منظوری کی ضرورت ہوگی۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے فریڈمین نے کہا کہ "میں اس ذمے داری کو مرحلہ وار سر انجام دوں گا… تاہم اس حوالے سے ابھی ہر گز کوئی تبصرہ نہیں کروں گا”۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی سفارت خانہ منتقل ہوا تو امن اپنی موت مرجائے گا : عریقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.