• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:حنا

جمعرات 19-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5725
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں عیسائی برادری کے مذہبی پیشوا اور ممتاز مذہبی رہ نما بشپ عطاء اللہ حنا نے کہا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ فلسطینی مسلمان اور عیسائی مل کر امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس فرقے کے سربراہ بشپ عطاء اللہ حنا نے کہا کہ بعض طاقتیں فلسطینی قوم کو بلیک میل کرنا چاہتی ہیں مگر فلسطینی قوم اپنے حقوق پر کوئی سودے بازی قبول کریں گے اور نہ ہی کسی کی بلیک میلنگ کا شکار ہوں گے۔

عطاء اللہ حنا نے ان خیالات کا اظہار امریکی جامعات کے طلباء کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کے دوران کیا۔ امریکی طلباء کے ایک وفد نے حال ہی میں فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے فلسطینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔

گذشتہ روز امریکی طلباء کے وفد نے بیت المقدس میں رومن آرتھوڈوکس چرچ میں بشپ عطاء اللہ حنا سے ملاقات کی۔ عطاء اللہ حنا نے امریکی طلباء کو فلسطین کی موجودہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان فلسطینی قوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اس طرح کی کسی دھمکی کا شکار نہیں ہوں گے۔ اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا بدترین اشتعال انگیزی ہوگی اور فلسطینی قوم اس کی اشتعال انگیزی کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا اعلان جنگ تصور ہوگا: شیخ صبری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.