• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 2 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کا اقدام اعلان جنگ ہوگا :مسجد الاقصی کے خطیب

جمعہ 20-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5740
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد الاقصی کے خطیب نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا اقدام نہ صرف فلسطینیوں بلکہ عربوں اور پوری امت اسلامیہ کے خلاف اعلان جنگ ہوگا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مسجد الاقصی میں ہزاروں فلسطینیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اقدام اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردیں گے۔ مسجد الاقصی کے خطیب نے بیت المقدس میں صیہونی بستیاں تعمیر کرنے کے لئے فلسطینیوں کی زمینوں کو غصب کئے جانے کے صیہونی حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے اس قسم کے اقدامات کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے النقب کے علاقے ام حیران میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمارکرنے کے اسرائیلی اقدامات کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مسجدالاقصی کے خلاف صیہونی حکومت کی سازشوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امت اسلامیہ صیہونی حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ وہ مسجد الاقصی کو تقسیم کرے۔ شیخ عکرمہ صبری نے امت اسلامیہ سے کہا کہ وہ صیہونی سازشوں سے ہوشیار رہے اور اس کا مقابلہ کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کا فیصلہ 'تباہ کن' ہوگا: اوباما
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.