• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکی ایلچی کا فلسطینی مصالحتی سمجھوتے پر بیان ننگی مداخلت ہے: حماس

جمعہ 20-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8953
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے امریکا پر فلسطینیوں کے امور میں ’’ننگی مداخلت‘‘ کا الزام عائد کیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی جیسن گرین بلاٹ کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انھوں نے حماس سے قومی اتحاد کی مجوزہ حکومت میں شمولیت کی صورت میں غیر مسلح ہونے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ایک سینیر عہدہ دار باسم نائم نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ یہ فلسطینی امور میں ننگی مداخلت ہے کیونکہ یہ ہمارے عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے سپریم تزویراتی مفادات کے مطابق اپنی کسی حکومت کا انتخاب کریں‘‘۔

انھوں نے صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ برائے بین الاقوامی مذاکرات جیسن گرین بلاٹ پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کے دباؤ کے آگے جھکنے کا الزام عائد کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ’’ یہ بیان اسرائیل کی دائیں بازو کی انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کے دباؤ میں آکر دیا گیا ہے اور یہ نیتن یاہو کے دو دن پہلے کے بیان کے عین کے مطابق ہے‘‘۔

حماس اور فتح نے مصر کی ثالثی میں حال ہی میں قومی حکومت کے قیام کے لیے مصالحتی سمجھوتے سے اتفاق کیا ہے۔ اس کے تحت حماس یکم دسمبر تک غزہ کی پٹی کا انتظامی کنٹرول وزیراعظم رامی حمداللہ کی قیادت میں حکومت کے حوالے کردے گی اور قومی حکومت کی از سر نو تشکیل کے لیے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔

گرین بلاٹ نے قبل ازیں جمعرات کو اس مصالحتی سمجھوتے کے ردعمل میں اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ ’’اس کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت کو عدم تشدد اور ’’ دہشت گردوں‘‘ کو غیر مسلح کرنے کا عزم کرنا چاہیے‘‘۔ ان کا واضح اشارہ حماس کی جانب تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی ایلچی کا فلسطینی مصالحتی سمجھوتے پر بیان ننگی مداخلت ہے: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.