• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکا فلسطینی پناہ گزینوں کی انسانی امداد کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے: اونروا

منگل 30-01-2018
in فلسطین
0
0Pala10027
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ ادارے’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘ (اونروا) نے امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد بند کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔’اونروا‘ نے امریکا سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی انسانی امداد کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’اونروا‘ کے غزہ کی پٹی کے علاقے میں ڈائریکٹر آپریشنز میٹس شمالی نے ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد کی بندش کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں۔ فلسطینیوں کی امداد بند کرنے کا اصل محرک’سیاسی‘ ہے۔ ہم امریکا سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد انسانی بنیادوں جاری رکھے اور اسے سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں ’اونروا‘ کے مقامی دفتر کے باہر فسلطینی شہریوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ریلیف ایجنسی کے عہدیدار ’میٹس شمالی‘ نے کہا کہ امریکی صدر کا فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے حوالے سے فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ امریکی صدر کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کرنے کا اعلان کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو سیاسی بنیادوں پر امداد دے رہا ہے۔

مسٹر شمالی کا کہنا تھا کہ ہم امریکا سے یہ کہتے کہ ہم تم ہمارے بہترین شریک اور اتحادی ہو۔ ماضی میں آپ کی امداد کی وجہ سے ہم اونروا کو ایک بڑا ادارہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انسانی بنیادوں پرامریکا فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد جاری رکھے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی سالانہ مالی امداد میں 65 ملین ڈالر کی کمی کردی تھی۔ امریکی صدر کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو بلیک میل کرنے اور فلسطینیوں کو اسرائیل کا غلام بنانے  کی سازش فلسطینی عوام کی جانب سے مسترد کردی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکا فلسطینی پناہ گزینوں کی انسانی امداد کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے: اونروا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.