• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القسام کمانڈرکی شہادت کا رد عمل، عباس ملیشیا اسرائیل کے دفاع میں سرگرم

بدھ 29-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6550
0
SHARES
5
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حال ہی میں غزہ کے علاقے میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے سینیر کمانڈر مازن فقہا کی قاتلانہ حملے میں شہادت کے بعد غرب اردن میں اسرائیلی فوج پر ممکنہ حملے کی روک تھام کے لیے عباس ملیشیا سرگرم عمل ہوگئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ماجد فرج نے کہا ہے کہ غزہ میں القسام کمانڈر کے قتل کے رد عمل میں غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے جاسکتے ہیں تاہم فلسطینی ملیشیا اسرائیلی فوج پر حملوں کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 کے مطابق ماجد فرج نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ غزہ میں حماس کمانڈر کی شہادت کے بعد غرب اردن میں حماس کے کارکنان انتقامی کارروائی کرسکتے ہیں، اس لیے عباس ملیشیا اور تمام فلسطینی سیکیورٹی اداروں کو کسی بھی ممکنہ کارروائی کی روک تھام کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو غزہ میں نامعلوم افراد نے حماس کے سابق اسیر کمانڈر مازن فقہاء کو اسنائپر کے ذریعے حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔ اگرچہ اس واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ یا اسرائیل نے قبول نہیں کی تاہم حماس نے اس سنگین جرم کا الزام اسرائیلی خفیہ اداروں پر عائد کیا ہے۔ حماس نے دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لے گی۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو براہ راست جواب دہ سیکیورٹی ادارے گذشتہ کئی سال سے غرب اردن کے علاقوں میں امن وامان کے قیام کی آڑ میں اسرائیلی فوج اور صہیونی دشمن کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقسام کمانڈرکی شہادت کا رد عمل، عباس ملیشیا اسرائیل کے دفاع میں سرگرم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.