• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس یونیورسٹی میں پہلی بار ترک زبان وادب کا شعبہ قائم

بدھ 16-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5040
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی القدس یونیورسٹی اور ترکی کے ’’یونس امرۃ‘‘ انسٹیٹیوٹ‘‘ کے درمیان ایک نئے پروٹوکول پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت القدس یونیورسٹی میں ترکی زبان وادب کی تعلیم وتدریس کے لیے پہلی بار شعبہ قائم کیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القدس یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ القدس یونیورسٹی میں ترکی زبان وادب کا شعبہ قائم کرنے کے لیے دو طرفہ یاداشت پر جامعہ کے چیئرمین عماد ابوکشک اور ’’یونس امرۃ‘‘ انسٹیٹیوٹ‘‘ کے چیئرمین نے دستخط کیے۔ اس موقع پر فلسطین میں ترکی کے قونصل جنرل جنق اونال بھی موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس یونیورسٹی میں ترکی زبان وادب کی تعلیم کا شعبہ قائم کرنے سے ترکی کی ثقافت کو سمجھنے، ترک تاریخ اور فنون ولطیفہ سے آگاہی کے ساتھ ساتھ مشترکہ سائنسی تحقیقات میں بھی مدد ملے گی۔ اس پروٹوکول پرکب درآمد کب سے ہوگا اس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فلسطین کے دورے کے دوران ترک ادارے’’یونس مرت‘‘ کے چیئرمین نے القدس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ سنہ 1931ء میں یونیورسٹی کےہال میں پہلی اسلامی کانفرنس کے انعقاد کے بعد کسی ترک عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس وقت یہ یونیورسٹی فلسطین ہی نہیں بلکہ خطے کی بھی بڑی جامعات میں شمار کی جاتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے القدس یونیورسٹی کے چیئرمین ابو کشک نے ترکی کی طرف سے فلسطین میں فروغ تعلیم میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ترک حکومت اور پوری قوم کا شکریہ ادا کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس یونیورسٹی میں پہلی بار ترک زبان وادب کا شعبہ قائم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.