مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم عیسائی دنیا کی مقدس عبادت گاہ ’القیامہ چرچ‘ کو تین روزہ بندش کے بعد آج بدھ سے زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے بیت المقدس میں گرجا گھروں کی املاک پر ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد گذشتہ اتوار کو القیامہ چرچ کو زائرین کے لیے تا اطلاع ثانی بند کردیا گیا تھا۔القدس میں گرجا گھروں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ رومن، لاتین اور ارمن یہودی فرقوں نے ’ارنونا‘ نامی اسرائیلی ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل سے ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ القیامہ چرچ کی بندش کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ سنہ 1990ء میں بھی اس گرجا گھر کو اس وقت 48 گھنٹے کے لیے بند کردیا تھا جب ایک یہودی تنظیم نےÂ القیامہ چرچ کے بالمقابل دیر مار یوحنا مہمان خانہ کی عمارت پر قبضہ کرلیا تھا۔
گذشتہ دنوں اسرائیلی بلدیہ نے القدس کے گرجا گھروں پر ’ارنونا‘ ٹیکس عائد کیا جس پر عیسائی برادری کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا۔
آج بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے القیامہ چرچ کو کھول دیا گیا ہے۔
