• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس اسکاؤٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کا بائیکاٹ کیوں کیا؟

منگل 23-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7278
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع پر آج بیت المقدس میں عیسائیوں کی تاریخی عبادت گاہ ’القیامہ چرچ‘ آتے ہوئے بیت المقدس اسکاؤٹس نے ان کا استقبال کرنا تھا مگر ٹرمپ کی طرف سے سامنے آنے والے ایک عجیب مطالبے کے بعد اسکاؤٹس نے استقبال کا فیصلہ منسوخ کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کی طرف سے یہ پیغام دیا گیا کہ القدس اسکاؤٹس ان کے استقبال کے موقع پر فلسطینی پرچم والی ٹی شرٹس نہ پہنے۔ اگر وہ فلسطینی پرچم اور فلسطین کے نقشے والی شرٹس پہننا چاہتے ہیں تو ان کا استقبال نہ کریں۔ اس پر القدس اسکاؤٹس نے ٹرمپ کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ وہ قومی علامت سمجھی جانے والی شرٹس کو ٹرمپ کے استقبال کے لیے تبدیل نہیں کرسکتے۔

اخبار ’القدس العربی‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ القدس اسکاؤٹس نے امریکی پیغام دینے والے امریکی حکام سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ قومی شناختی علامت کی حامل شرٹس سے دست بردار نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹی شرٹس پر فلسطینی پرچم قومی لباس کی علامت کا ھصہ ہے اور ہم ایسا کوئی مطالبہ قبول نہیں کرسکتے جس میں ہمیں قومی پرچم سے دست بردار کیا جائے گا۔

خیال رہےکہ اسرائیلی پولیس نے حالیہ ایام کے دوران بیت المقدس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کے لیے آنے والے افراد کی چھان بین کی تھی۔

مقامی آرتھوڈوکس کلب کے چیئرمین موسیٰ جرجوعی نے بتایا کہ ابتدا میں القدس اسکاؤٹس نے صدر ٹرمپ کے استقبال کا فیصلہ کیا تھا مگر جب انہیں پتا چلا کہ ٹرمپ نے فلسطینی پرچم والی شرٹس نہ پہننے کی شرط رکھی ہے تو اسکاؤٹس نے ان کے استقبال میں حصہ لینےسے انکار کردیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس اسکاؤٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کا بائیکاٹ کیوں کیا؟
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.