• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس، غرب اردن میں مظاہرین پر اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ تشدد

جمعہ 21-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6877
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل جمعرات کو فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلیوں پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں عوفر جیل کے باہر جمع فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج ٹوٹ پڑی۔ نہتے مظاہرین پرلاٹھیوں، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ کردی گئی جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ادھر بیت المقدس میں مشرقی قصبے ابو دیس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔ صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں کی ایک ریلی کو منتشر کرنے کے لیے اس پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ابو دیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 11 فلسطینی شہری زہریلی آنسوگیس کے شیل لگنے سے بے ہوش ہوگئے ہیں۔

ہلال احمر کے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر ربڑ کی دھاتی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ کئی افراد کو اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے طاقت کے بے تحاشا استعمال کے جواب میں نہتے مظاہرین نے سنگ باری کی۔ اسرائیلی فوج نے سنگ باری کرنے والے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس، غرب اردن میں مظاہرین پر اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ تشدد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.