• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الرجوب کی زندگی کو کچھ ہو تو ذمہ دار اسرائیل ہوگا: الاشقر

پیر 08-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9803
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی جیل میں مسلسل 17 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے 60 سالہ فلسطینی الشیخ رزق عبداللہ مسلم الرجوب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام بھوک ہڑتالی شہری کو جیل یا ملک بدر کرنے کے لیے بلیک میل کررہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ 17 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی الشیخ مسلم الرجوب کی حالت تشویشناک ہے اور اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

ادارے کے ترجمان ریاض الاشقر نے کہا کہ الرجوب کی زندگی کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صیہونی حکام پر عائد ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ الرجوب کی مسلسل بھوک ہڑتال سے اس کی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ صیہونی جیلر الرجوب کو کسی قسم کی طبی سہولت کی فراہمی اور ڈاکٹروں کو معائنے سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ الاشقر کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام الرجوب کو بلیک میل کررہے کہ اسے صرف اسی صورت میں رہا کیا جاسکتا ہے جب وہ ملک بدری کے لیے راضی ہوجائیں ورنہ انہیں جیل میں رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہری رزق عبداللہ مسلم الرجوب کو اسرائیلی فوج نے 6 دسمبر کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے حراست میں لیا تھا۔  گرفتاری کے بعد انہیں کہا گیا کہ انہیں ملک بدری قبول کرنے کی شرط پر رہا کیا جاسکتا ہے ورنہ انہیں جیل میں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے ملک بدری مسترد کرتے ہوئے قید قبول کی تھی اور ساتھ ہی غیرقانونی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالرجوب کی زندگی کو کچھ ہو تو ذمہ دار اسرائیل ہوگا: الاشقر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.