الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر صہیونی آباد کاروں اور فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی ملٹری پولیس نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک مشتبہ فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو اور پستول کی گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ گرفتار فلسطینی نےابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ صہیونی فوجیوں اور صہیونی آباد کاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
