الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج Â نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس الزام ہے کہ وہ اسرائیلی فوج پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار فلسطینی کے قبضے سے ایک خنجر بھی برآمد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تلاشی کے دوران 19 سالہ Â فلسطینی محمد محمد کاید ادریس کو مسجد ابراہیمی کے قریب سے حراست میں لیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک خنجر بھی برآمد کیا گیا ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینی سے تفتیش کی گئی ہے جس نے بتایا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ تفتیش کے لیے اسے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
