الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جنونی صہیونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے الخلیل کی الشہداء سٹریٹ پر کھڑی فلسطینی ہلال احمر کی ایک ایمبولینس کا عتاب کا نشانہ بنایا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت رومانو اور بیت ھداسہ کی غیر قانونی صہیونی بستیوں سے تعلق رکھنے والے صہیونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی بچے کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے بلائی جانے والی ایمبولینس پر حملہ کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق آباد کاروں نے ایمبولیس کو روک کر اس کے ڈرائیور کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ایمبولینس پر لوہے کے پائپ اور بندوقوں سے وار کئے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے 35 منٹ تک ایمبولینس کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جس دوران بیمار بچہ اپنے گھر میں ہسپتال منتقل کئے جانے کا منتظر رہا۔ آباد کاروں کا یہ حملہ ہلال احمر کی انتظامیہ کی مداخلت کے نتیجے میں ختم ہوا۔
