الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا ہے جس پر اسرائیلی فوج اور صہیونی آباد کاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ملٹری پولیس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورسز نے مسجد ابراہیمی الشریف کے قریب سے ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ایک تیز دھار چھری قبضے میں لی گئی ہے۔
صہیونی حکام کے مطابق مشتبہ چاقو بردار فلسطینی لڑکا اسرائیلی فوج پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ اسے تفتیش کے لیے حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکے کو ’دشمنانہ دہشت گردی‘ پر اکسایا گیا ہے۔
