• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الاقصیٰ پراسرائیلی پابندیاں ناقابل قبول ہیں: عالمی القدس فاؤنڈیشن

جمعہ 21-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7935
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بین الاقوامی القدس فاؤنڈیشن نے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بندش اور وہاں پر نماز اور اذان پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ المبارک کے باہر اسرائیلی فوج کی طرف سے نصب کردہ برقی دروازے مقدس مقام کی بے حرمتی کے مترادف ہیں۔ فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ اسرائیلی پابندیوں کو مسترد کرتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی القدس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل یاسین حمود نے ایک بیان میں بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے بیرونی راستوں پر اسرائیلی فوج کی طرف سے نصب کردہ الیکٹرانک گیٹس کے معاملے پر بیت المقدس کے شہریوں، اندرون فلسطین کے باشندوں، عرب اقوام اور مسلم ممالک کو الجھانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

یاسین حمود کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کے باہرنصب کردہ اسرائیلی برقی گیٹ فلسطینیوں کی مذہبی آزادی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ فلسطینی قوم نے متفقہ طور پر اسرائیلی پابندیوں کومسترد کردیا ہے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر نصب کردہ رکاوٹیں اور الیکٹرانک گیٹ فوری طور پرہٹانے اور فلسطینیوں کو آزادانہ طور پر مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد مسجد اقصیٰ کو فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالاقصیٰ پراسرائیلی پابندیاں ناقابل قبول ہیں: عالمی القدس فاؤنڈیشن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.