• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اقوام متحدہ سے مکمل رکنیت کا مطالبہ کریں گے : فلسطینی اتھارٹی

ہفتہ 23-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9609
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت خارجہ کے سکریٹری تیسیر جرادات نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی بیت المقدس کے حوالے سے نئے منصوبے وضع کرنے کے درپے ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے باور کرایا کہ فلسطینیوں کی جانب سے مطالبہ کیا جائے گا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت کا حامل تسلیم کیا جائے جس کا دارالحکومت سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مشرقی بیت المقدس ہو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو امریکی سفارت خانے کے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر دستخط کیے تھے۔ یہ فیصلہ بیت المقدس کو اسرائیل کا درالحکومت تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ اس اقدام نے اسلامی دنیا میں غم و غصّے کی لہر بھڑکا دی اور بین الاقوامی سطح پر اس فیصلے کو مشترد کر دیا گیا۔

جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 128 ممالک نے ایک قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جس میں امریکا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو واپس لے۔ اس قرارداد کے خلاف 9 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ 35 ممالک نے اس رائے شماری میں شامل ہونے سے منع کر دیا کیوں کہ امریکا نے ان ممالک کو مالی معاونت بند کر دینے کی دھمکی دی تھی۔

امریکی صدر کے فیصلے کے اثرات کو زیر بحث لانے کے لیے منعقد سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے امن عمل کے رابطہ کار کے علاوہ مصر ، چین اور یورپی ممالک کے مندوبین نے باور کرایا کہ مشرقی بیت المقدس فلسطینی اراضی کا حصّہ ہے، اس کی پوزیشن فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے متعین کی جائے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاقوام متحدہ سے مکمل رکنیت کا مطالبہ کریں گے : فلسطینی اتھارٹی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.