• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسیر فتحاوی رہنما کا فلسطینی اتھارٹی کی تشکیل نو کا مطالبہ

جمعرات 08-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5261
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل جیل میں قید فلسطینی سیاست دان اور تحریک فتح کے مرکزی رہنما مروان البرغوثی نے فلسطینی اتھارٹی کی تشکیل نو کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ فلسطینی اتھارٹی قضیہ فلسطین کے لیے مؤثر کام نہیں کررہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے دوران مروان البرغوثی نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے اداروں کی تشکیل نو کی جائے  اور اس ادارے کو آزادی، فلسطینیوں کے حق خود اردایت کے حصول اور آزاد اور مکمل طور پر خود مختار ریاست کے حصول کے لیے ایک پل کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

مروان البرغوثی کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ اسرائیلی زندانوں میں قید و بند کی صعبوتیں جھیل رہے ہیں مگر وہ کسی بھی حالت میں سیاسی طور پرغیر جانب دار نہیں رہ سکتے۔ فلسطین قوم کے تمام نمائندہ دھڑوں کے درمیان قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے، آزادی اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے تمام فلسطینیوں کو مل کر کام جاری رکھنا ہوگا۔

مروان البرغوثی نے فتح کی مرکزی کونسل میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے باعث فخر ہے کہ تحریک فتح کی قیادت اور کارکنان نے ان پر اعتماد کیا ہے۔

خیال رہے کہ مروان البرغوثی گذشتہ ہفتے تحریک فتح کی ساتویں جنرل کانفرنس کے اجلاس کے دوران مرکزی کمیٹی کے دوبارہ رکن منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے جماعت میں سب سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل کی تھی۔

سنہ 2002ء کے بعد سے مسلسل زیر حراست فلسطینی سیاست دان مروان البرغوثی نے مسئلہ فلسطین کے جلد حل کے لیے عرب ممالک اور مغربی دنیا کےدرمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے ایک بیان میں مروان البرغوثی کی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے دوبارہ رکن منتخب کیے جانے پر سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ البرغوثی کے انتخاب سے  ’دہشت گردی‘ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسیر فتحاوی رہنما کا فلسطینی اتھارٹی کی تشکیل نو کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.