• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسیران کی بھوک ہڑتال ناکام بنانے کے لیے افواہوں کی صہیونی مہم

ہفتہ 22-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6890
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ اورذرائع ابلاغ نے صہیونی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے حوالے سے افواہوں اور من گھڑت خبریں پھیلانے کی مذموم مہم شروع کی ہے۔ اس مکروہ مہم کا مقصد اسیران کی بھوک ہڑتال کو ناکام بنانا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ اسیران اور کلب برائے اسیران نے فلسطینی عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ دشمن کے ذرائع ابلاغ یا انتظامیہ کی طرف سے سامنے آنے والی کسی بھی خبر پر یقین نہ کریں۔
اسیران سے متعلق کوئی بھی مصدقہ اطلاعات صرف فلسطین کے مستند ذرائع ابلاغ کی طرف سے جاری کی جائے گی۔

بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی میڈیا ایک منظم حکمت عملی کے تحت اسیران کی بھوک ہڑتال کے بارے میں افواہیں اور من گھڑت کہانیاں شائع کررہا ہے۔ فلسطینی قوم اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی بے بنیاد کہانیوں پر کان نہ دھریں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی اسیران نے ’آزادی اور عزت‘ کے عنوان سے فلسطینی اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال ایک تحریک کے انداز میں شروع کی ہے۔ اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ افواہیں پھیلا کر بھوک ہڑتال کی تحریک کو ناکام بنانے کی سازشیں کررہا ہے مگر اس کی یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی اسیران کے حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو بھوک ہڑتال سے متعلق کسی بھی خبر کے صحیحی بے بنیاد ہونے کی وضاحت کرے گی۔ فلسطینی عوام اس وقت تک کسی ایسی افواہ ہر یقین نہ کریں جب تک کہ ان کے بارے میں متعلقہ کمیٹی کی طرف سے کوئی رائے سامنے نہ آجائے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسیران کی بھوک ہڑتال ناکام بنانے کے لیے افواہوں کی صہیونی مہم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.