• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:البرغوثی

منگل 25-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6933
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے قائد اور تحریک فتح کے مرکزی رہنما مروان البرغوثی نے کہا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر رہنما مروان البرغوثی نے بین الاقوامی پارلیمانی اداروں کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں بھوک ہڑتال کی وجوہات کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو بتایا ہے کہ فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال پر کیوں مجبور ہوئے ہیں۔

اپنے مکتوب میں انہوں نے عالمی پارلیمانوں کو لکھا ہے کہ جب میرا مکتوب  آپ تک پہنچے گا اس وقت اسرائیل اپنی فوج کے ذریعے فلسطینی اسیران کو دباؤ میں لانے اور دیگر مکروہ حربے استعمال کررہا ہوگا۔

تحریک فتح کے مرکزی اسیر رہنما اور رکن پارلیمنٹ مروان البرغوثی کی طرف سے یہ مکتوب یورپی پارلیمنٹ، عرب پارلیمان اور دنیا کے دوسرے ممالک کی پارلیمنٹ کو ارسال کیا گیا ہے۔

البرغوثی نے لکھا ہے کہ بھوک ہڑتال اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کا ایک آئینی حق ہے۔ صہیونی حکام نےاسیران کے عالمی سطح پر مسلمہ حقوق سلب کرنا شروع کررکھے ہیں۔ اس لیے اسیران اپنے حقوق کے حصول کے لیے خالی پیٹ  کی جنگ (بھوک ہڑتال) پر مجبور ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی اسیران نے 17 اپریل کو مروان البرغوثی کی قیادت میں اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ یہ ہڑتال آج نویں روز میں جاری ہے۔ بھوک ہڑتال میں ابتدائی طور پر 1500 فلسطین اسیران نے حصہ لیا تھا اور اب ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوچکا ہے۔

مروان البرغوثی کا مکتوب 47 ملکوں کی نمائندہ عالمی پارلیمنٹ کو بھی ارسا کیا گیا ہے۔

اپنے اس مکتوب میں انہوں نے بھوک ہڑتال کو مطابات پورے ہونے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسیران پر زور دیا ہے کہ وہ دشمن پر ثابت کردیں کہ فلسطینی اسیران کی ثابت قدمی کو دنیا کوئی طاقت نہیں توڑ سکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کی مشکلات کے باوجود تمام اسیران کے حوصلے بلند ہیں اور ہم بھوک ہڑتال کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔ اسرائیل جب تک ہمارے مطابات تسلیم نہیں کرے گا ہم اس وقت تک ہڑتال معطل نہیں کریں گے۔

اپنے مکتوب میں البرغوثی نے صہیونی زندانوں کی کیفیات کے بارے میں بھی عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب میرا یہ مکتوب سامنے آئے گا اس وقت بھوک ہڑتالی اسیران کے خلاف صہیونی ریاست مکروہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نہ خاموش ہوں، نہ ہمت ہاریں گے اور نہ ہی دشمن کی شرائط پر سرتسلیم خم کریں گے۔ ہماری جدو جہد اسیران کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہے۔ اسے جاری رکھا جائے گا۔ اسرائیل طاقت کے ذریعے اسیران کے حقوق کو دبا سکتا ہے نہ ہی طاقت کے ذریعے ان کی بھوک ہڑتال کوختم کرسکتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:البرغوثی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.