مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالت’عوفر‘ کی عدالت نے تین صہیونی آباد کاروں کو قتل کرنے کے الزام میں Â چار بارتا حیات عمر قید اور ساڑھے سات لاکھ شیکل جرمانہ کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے محمد الحروب کو ’گوش عتصیون‘ کالونی میں دو اکتوبر 2015ء کو گولیاں مار کر تین اسرائیلیوں کو ہلاک کردیا تھا۔’عوفر‘ عدالت کی طرف سے فلسطینی نوجوان کو چار بار تا حیات عمر قید کے ساتھ ساتھ 7 لاکھ 50 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل میں دیر سامت کے مقام پر واقع اسیر الحروب کا مکان بھی مسمار کردیا تھا جسے انسانی حقوق کی تنظیموں نے اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا۔