مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز صہیونی حکام کی جانب سے 31 سالہ داود الغول کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وہ اگلے چھ ماہ تک بیت المقدس میں نہیں رہ سکتا ہے۔ اس کی شہر بدری کا فیصلہ تیس نومبر سے نافذ العمل ہے۔ لہٰذا وہ فوری طور پر مغربی کنارے کی طرف نکل جائے اور 30 اپریل 2015 ء تک وہیں قیام پذیر رہے۔
وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے مطابق بیت المقدس کے شہری کی شہر بدری کا یہ فیصلہ پہلے بھی جاری کیا گیا تھا جس میں اس کی اگلی منزل کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ اب اسے بتا دیا گیا ہے کہ وہ بیت المقدس سے شہر بدری کے بعد مغربی کنارے کے کسی شہر میں چلا جائے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی حکام کی جانب سے پانچ فلسطینیوں کے بیت المقدس بدری کے فیصلے کی توثیق کی تھی اور ان پانچوں شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ شہر چھوڑ دیں۔