• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے عرب خاتون رکن کنیسٹ کی بے دخلی کا فیصلہ موخر

بدھ 10-12-2014
in فلسطین
0
plf postpond
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی سپریم کورٹ میں زیرسماعت اسرائیل کی عرب کمیونٹی سے منتخب رکن کنیسٹ حنین الزعبی کی کنیسٹ سے دخلی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
 
خیال رہے کہ اسرائیلی رکن کنیسٹ کو اسرائیلی پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں چھ ماہ کے لیے شرکت سے اس لیے روک دیا گیا تھا کہ انہوں نے متعدد مرتبہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پر صہیونی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس تنقید کے رد عمل میں صہیونی کنیسٹ نے حنین الزعبی کے پارلیممنٹ میں داخلے پر پابندی عاید کردی تھی اور حنین الزعبی نے کنیسٹ کی یہ پابندی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی تھی۔

حنین الزعبی نے ’’مرکزعدالہ، سٹی زن آرگنائزیشن اور دیگر اداروں کے توسط سے صہیونی عدالت میں درخواست دی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت ان کی پارلیمنٹ سے بے دخلی کو کالعدم قرار دے۔

درخواست کی سماعت کے لیے عدالت نے ایک پانچ رکنی بنچ تشکیل دے رکھا ہے۔ منگل کے روز جوڈیشل بنچ نے کنیسٹ کی رکنیت کو عارضی طور پر معطل کیے جانے کے قانونی پہلووں پر دلائل سنے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یہ تعین کرنا ابھی باقی ہے کہ آیا کہ فیصلہ سیاسی ہے یا قانونی نوعیت کا ہے۔ بادی النظر میں یہ قانونی سے زیادہ سیاسی فیصلہ لگتا ہے۔

مقدمہ کی سماعت کے بعد عدالت کے احاطے میں موجود یہودی شدت پسندوں کے ایک گروپ نے حنین الزعبی اور ان کے وکلاء گھیرے میں لے لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرکے یہودی شدت پسندوں کو وہاں سے ہٹا دیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.