فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ابو دیس بلدیہ کے فلسطینی سربراہ عادل ابو صلاح نے بتایا کہ صہیونی فوج نے گذشتہ روز انہیں ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہید فلسطینی Â مازن عریبہ کی یادگار کو فوری طور پر مسمار کردیا جائے کیونکہ یہ یاد گار صہیونی ریاست کے خلاف فلسطینیوں میں اشتعال پھیلانے اور ’دہشت گردی‘ کے فروغ کا موجب بن رہی ہے۔ لہٰذا اسے 72 گھنٹے کے اندر اندر مسمار کیا جائے۔
خیال رہے کہ شہید مازن عریبہ کی یاد گار بیت المقدس میں ابو دیس قصبے کے وسط میں قائم ہے۔ عریبہ کو صہیونی فوج نے یکم دسمبر 2015ء کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ عریبہ فلسطینی پولیس میں ملازم تھے اور ان پر ایک یہودی فوجی کو گولی مارکر زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔