• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا الخلیل شہر کے گرد کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا اعلان

جمعہ 22-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1949
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کا محاصرہ مزید سخت کرنے کے لیے شہر کے گرد 42 کلو میٹر کے علاقے پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کی منظوری کے بعد وزیراعظم نے بھی جنوبی الخلیل میں جبل الخلیل کے مقام پر دیوار کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ یہ دیوار جبل الخلیل میں فلسطینی شہر ترقومیا اور یہودی کالونی ’’میتار‘‘ کے درمیان تعمیر کی جائے گی تاکہ اس علاقے کے فلسطینی مزاحمت کاروں کو یہودی آباد کاری میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 42 کلو میٹر طویل کنکریٹ کی دیوار فلسطینی مزاحمت کاروں کی دراندازی کے سامنے ایک مضبوط ڈھال ثابت ہوگی۔ اس دیوار کےساتھ ساتھ جدید مواصلاتی آلات اور فوج کے کنٹرول ٹاور بھی تعمیر کیےجائیں گے۔ بیان کے مطابق یہ منصوبہ اگلے ایک برس میں مکمل کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے میتار یہودی کالونی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایک دیوار فاصل کی تعمیر کا بھی اعلان کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.