• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل فلسطینیوں کو قبلہ اوّل میں عبادت سے محروم کرنا چاہتا ہے : الکسوانی

پیر 19-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7546
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کل اتوار کے روز قبلہ اوّل میں اعتکاف بیٹھے روزہ داروں پر صہیونی فوج کے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی غنڈہ گردی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ صہیونی ریاست ایک منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے محروم کرنا چاہتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ عمر الکسوانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صہیونی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں اور معتفکین کو تشدد کا نشانہ بنانا مذہبی اشتعال انگیزی اور ناقابل قبول اقدام ہے۔ صہیونی فوج نے نہ صرف مسجد کے محافظوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ مسجد میں اعتکاف بیٹھے روزہ داروں پر بھی چڑھائی کی۔

الکسوانی کاکہنا تھا کہ صہیونی فورسز کی طرف سے فلسطینی نمازیوں اور معتکفین کو تشدد کا نشانہ بنا کر مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ فلسطینی خوف زدہ ہوں اور وہاں پر عبادت کے لیے آنا ترک کر دیں۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ میں موجودہ کشیدگی کی ذمہ داری صہیونی انتظامیہ اور قابض ریاست پرعائد کی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس اور فوج کے ہولناک تشدد کے نتیجے میں کم سے کم 30 نمازی اور معتکفین زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کی تمام ترذمہ داری اسرائیل پرعائد ہوتی ہے۔

 

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.