مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی سپریم افتاء کونسل نے مقبوضہ بیت المقدس کے باشندوں کو انہیں اپنے قومی تشخص کو قائم رکھنے کے لیے ہرممکن مالی، سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی فتاء کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کے وجود اور ان کے تشخص کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ان کے تشخص اور وجود کی بقاء کے لیے ان کی مدد فلسطینی قوم اور عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔افتاء کونسل نے بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک فلسطینی اسکول کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی ثقافت، تعلیم اور تہذیب پر حملہ قرار دیا۔
افتاء کونسل کا 160 واں اجلاس مفتی اعظم فلسطین و دیار مقدسہ الشیخ محمد حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، القدس اور مسجد اقصیٰ کو لاحق خطرات، فلسطین اور القدس کو یہودیانے کی صیہونی سازشوں اور فلسطین میں صیہونی آباد کاری پر عرب ممالک اور دنیا کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
بیان میں مشرقی بیت المقدس میں ابو النوار سکول کا ایک مسمار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے عالمی معادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
