جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج کی اسپیشل یونٹ کے کمانڈوز نے رات گئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین برقین کے مقام پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو اٹھا کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے برقین قصبے کا کئی گھنٹے تک محاصرہ جاری رکھا۔ بعد ازاں صیہونی فوج قصبے سے نکل گئی۔ اس دوران صیہونی فوج کی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر نہتے فلسطینی بچوں، خواتین اور مردوں کو ہراساں کیا۔ گھروں میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔اس دوران اسرائیلی فوجÂ کی اسپیشل یونٹ کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
