شہید 22 مہدی السعدی کو ہفتے کے روز اسرائیلی پولیس نے گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید فلسطینی نوجوان مہدی السعدی کو آج ہزاروں سوگواروں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ یافا میں شہید کے نماز جنازہ کے جلوس میں ہزارں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ شرکاء جنازہ نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یافا میں شہید فلسطینی سعدی کی نماز جنازہ کے جلوس پر اسرائیلی پولیس نے دھاوا بول دیا اوز جنازے کے شرکاء پر تشدد کے بعد 8 فلسطینیوں Â کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں نے شہید فلسطینی کو سپرد خاک کرنے کے بعد جنازے کے شرکاء نے پولیس کےخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کیں اور گاڑیوں کو نذرآتش کرنا شروع کیا جس کے بعد پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔
