• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی وزیر کی مذہبی اشتعال انگیزی، قبلہ اول پر دھاوں کی ترغیب

جمعرات 29-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7635
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں سرگرم انتہا پسند یہودی گروپوں کے ساتھ ساتھ اب صہیونی ریاست کے وزیر بھی مذہبی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبلہ اول کی بے حرمتی کے لیے یہودیوں کو مقدس مقام پر دھاووں کی ترغیب دینے لگے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر زراعت ’اوری آرئیل‘ نے یہودی آباد کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ آج جمعرات کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں حرم قدسی اور جبل ہیکل (مسجد اقصیٰ) میں جمع ہو کر اجتماعی عبادت میں حصہ لیں۔

اسرائیلی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں یہودی آبادکاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کی ترغیب دی گی ہے۔ مسٹر ارئیل کا کہنا ہے کہ یہودی آج جمعرات کو جبل ہیکل (مسجد اقصیٰ) میں جمع ہو کر اجتماعی مذہبی رسومات میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ یہودی جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے مراکش دروازے کے راستے حرم قدسی میں داخل ہوں اور تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات ادا کریں۔

خیال رہے کہ یہودی وزیرکی طرف سے قبلہ اول پر دھاووں کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ الخلیل شہر میں ایک یہودی آباد کار خاتون ’ہلیل ارائیل‘ کو فدائی حملے میں ہلاک کیے ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصیٰ کے باب المغاربہ کو ’باب ھلیل‘ کے نام سے موسوم کرنے کی مجرمانہ اور اشتعال انگیز جسارت بھی کی اور کہا کہ اس دروازے کو اسی  متقولہ کے نام کے ساتھ موسوم کیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی وزیر کی مذہبی اشتعال انگیزی، قبلہ اول پر دھاوں کی ترغیب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.