• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اتوار 28-01-2018
in فلسطین
0
0Pala10011
0
SHARES
0
VIEWS

جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر اسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی پرنامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد صیہونی فوجی وہاں سے فرار ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جبع قصبے میں تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

اس دوران اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد فوجی وہاں سے نکل گئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں پر فائرنگ العرقہ قصبے کے قریب کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جو تیزی کے ساتھ کںٹرول ٹاور کے قریب واقع چیک پوسٹ کی طرف بھاگ گئی تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا اور گھر گھر تلاشی کی  گئی۔ صیہونی فوج نے گاڑیوں کی بھی تلاشی لی تاہم کسی شہری کی گرفتاری کی اطلاعات نہیں ملیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کی گشتی پارٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.