سلفیت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے شمالی قصبے کفل حارث کے داخلی راستے پر ایک عارضی فوجی ناکہ قائم کردیا اور ہر آنے جانے والے فلسطینی کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی گاڑیوں کی تلاشی لی اور وہاں سے گزرنے والے ہر شخص کا شناختی کارڈ چیک کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجیوں نے جان بوجھ کر ٹریفک کا راستہ روکا اور وہاں سے گزرنے والے مسافروں کو ہراساں کیا۔اس عارضی ناکے کے سبب علاقے میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی اور لوگوں کو لمبے راستوں کے ذریعے سے اس ٹریفک جام سے نکلنا پڑا۔
