فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں البستان کالونی میں فلسطینی شہریوں نے مقامی شہری عبدالکریم ابو اسنینہ کا مکان مسماری کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔
مظاہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے البستان کالونی میں گذشتہ ہفتے فلسطینی شہری عبدالکریم ابو اسنینہ کا مکان مسمار کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کالونی میں فلسطینیوں کے 78 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر ان کی مسماری کی دھمکی دی گئی ہے۔
فلسطینی شہریوں نے مسمار شدہ مکان کے ملبے پربہ طور احتجاج نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کیا۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی محکمہ اوقاف کے عہدیدار ناجح بکیرات نے خطاب کیا۔ انہوں نے بیت المقدس میں مکانات مسماری کی صہیونی پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مکانات مسماری سے متاثرہ شہریوں کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مقدس اسلامی اور عرب شہر کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت و اسلامی تشخص کو تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔
