مغربی کنارہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصباح مغربی کنارے اور بیت المقدس میں حراستی مہم چلاتے ہوئے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نابلس کے بلاطہ مہاجر کیمپ پر
دھاوا بول دیا اور محمد حشاش کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے بلاطہ قصبے میں صلاح عیساوی کو حراست میں لے لیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے قلقلیہ میں عزون قصبے کو فلسطینی نوجوانوں کو فالح دحبور اور ابراہیم حسین کو حراست میں لے لیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے حزمہ قصبے کے اسلام البشہ کو گرفتار کر لیا۔
