غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ کے اطراف میں اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر فلسطینی شہریوں کے خلاف آج کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں کئی فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا گیا۔ غرب اردن کے کئی شہروں میں آج اتوار کو اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں کئی مقامات پر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں موجود فلسطینی بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی۔غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے الھاشمیہ قصبے کا گھیراؤ کرنے کے بعد اس پر دھاوا بولا۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے جنین میں جرار خاندان کے افراد کے گھروں کی گذشتہ دس روز سے مسلسل تلاشی اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہÂ وادی برقین اور کروم الزیتون کے مقامات پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
رات گئے اسرائیلی فوج نے شمالی شہر بورین اور مادما اور دونوں قصبوں کو ملانے والے بائی پاس روڈ پر اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی لی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فوا البرمکی اور خضر ابو زید کے گھروں پر اسرائیلی فوج نے چھاپے اور گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر فلسطینیوں کی نگرانی کی۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہرطولکرم میں گرفتاریوں کے خلاف فلسطینی شہریوں نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور سڑکیں بند کریں۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان بڑے پیمانے پر جھڑپوں کی بھی اطلاعاتÂ ہیں۔
