• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا نہتے مظاہرین پروحشیانہ تشدد، تین فلسطینی بچے زخمی

ہفتہ 15-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6789
0
SHARES
0
VIEWS

قلقیلیہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں پرامن فلسطینی شہریوں کے ایک احتجاجی مظاہرے پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں کئی فلسطینی دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلیقلیہ کے مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد کفر قدوم کے مقام پر گذشتہ 14 سال سے بند شاہراہ کے کھولے جانے کے لیے مظاہرہ کررہی تھی کہ اس دوران صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کا گھیراؤ کرکے ان پر لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔

اشتیوی نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پر دھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی وحشیانہ شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں شہری آنسوگیس سے متاثر ہوئے۔

ہلال احمر فلسطین کے امدادی کارکنان نے آنسوگیس سے متاثرہ شہریوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جب کہ گولیوں سے زخمی ہونے والے تین بچوں کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

اشتیوی کا کہنا ہے کہ کفر قدوم میں احتجاجی مظاہرہ 17 اپریل سے شروع ہونے والی فلسطینی اسیران کی احتجاجی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ قلقیلیہ کے شہری دوسرے فلسطینیوں کی طرح اسیر بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی جلوس اورریلیاں نکالیں گے۔

کفر قدوم میں نکالی گئی ریلی میں فلسطینی مظاہرین نے قومی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں اور پرتشدد ہتھکنڈوں کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا نہتے مظاہرین پروحشیانہ تشدد، تین فلسطینی بچے زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.