جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے اسیر محمد ابو الرب کے خاندان کو ایک نوٹس پہنچایا ہے جس میں اسیر کے آبائی گھر کو مسمار کرنے کا حکم درج تھا۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جس اس سے پہلے جنین کے قصبے
قباطیہ میں بھی ایک ایسا ہی نوٹس اسیر محمد الرب کے دوسرے گھر میں پہنچا دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گھر کی تصاویر لی اور نوٹس محمد الرب کے گھروالوں کے ہاتھ میں تھما دیا۔ یہ سزا اس جرم میں دی گئی ہے کہ محمد الرب نے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں ایک قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں ایک صیہونی آباد کار ہلاک ہوگیا تھا۔
