جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوبی قصبے برطعہ الشرقیہ سے تعلق رکھنے والے متعدد فلسیطنی شہریوں کی گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے درجنوں شہری گاؤں کے صنعتی علاقے میں داخل ہوگئے اور انہوں نے ہر قسم کی آمد ورفت پر پابندی لگا دی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 12 فلسطینیوں گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا اور علاقے میں موجود کار ورکشاپ میں کام کرنے والے افراد سے تفتیش کی۔
