جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے الکرامہ گذرہ عبور کرتے ہوئے اردن کے راستے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والی ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار فلسطینی خاتون کا ایک بیٹا اسرائیلی جیلوں مین پابند سلاسل ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والی فلسطینی معمر خاتون کو الجلمہ گذرگاہ سے حراست میں لیا۔عرابہ قصبے سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون کا ایک بیٹا 35 سالہ محمد قاسم احمد عارضہ اسرائیلی جیل میں قید ہے۔
اسرائیلی فوج نے اسیر فلسطینی کی والدہ کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی خاتون کو کئی ماہ تک مسلسل حبس بے جا میں رکھا گیا۔ خیال رہے کہ اس بار ماہ صیام سے 1200 فلسطینی شہری اردن کے راستے عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ اسیر کی والدہ کو Â عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے سے روکنے پر فلسطینی عوامی حلقوں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
