بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے گذشتہ سوموار کے روز شہید کرنے کے بعد قبضے میں لیے گئے فلسطینی بچے کا جسد خاکی گذشتہ روز اس کے والدین کے حوالے کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید 15 سالہ رائد ردائدہ کا جسد خاکی غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں مزموریا چیک پوسٹ سے اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا جس کے بعد بچے کا جسد خاکی تدفین کے لیے مشرقی بیت لحم کے العبیدیہ قصبے میں لایا گیا ہے۔ جہاں اسے آج ہفتے کو آسودہ خاک کردیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق شہید ردایدہ کے اہل خانہ کو اسرائیلی ملٹری رابطہ کار کی طرف سے اطلاع دی گئی تھی کہ شہید کا جسد خاکی بیت جالا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے وہ اسے وصول کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو صہیونی فوج نے شمال مشرقی بیت لحم کی کونٹینر چیک پوسٹ کے قریب رائد احد ردائدہ کو گولیاں کار کر شہید کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے ردایدہ پر ایک صہیونی فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد اسے گولیاں ماری گئیں اور وہ موقع پر دم توڑ گیا تھا۔
