• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے زخمی حالت میں پڑے فلسطینی نوجوان پر وحشی کتے چھوڑ دیے

جمعرات 08-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10127
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی نوجوان نے بتایا کہ پچھلے ہفتے اسرائیلی فوج نے اسے گولیاں مار کر شدید زخمی کیا۔ ہلال احمر کے امدادی کارکن اسے کی مدد کو آئے تو انہیں روک دیا گیا۔ کئی گھنٹے اس کا خون بہتا رہا۔ پھر صیہونی فوج نے اسے مزید اذیت دینے کے لیے اس پر وحشی کتے چھوڑے جنہوں نے اس کے زخمی جسم کو مزید نوچا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر مبروک جرار نے کلب برائے اسیران کے مندوب خالد محاجنہ سے  العفولہ ملٹری اسپتال میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فوجیوں نے اس کے گھرمیں گھس کراسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسے گولیاں مار کر زخمی کیا گیا اور امدادی کارکنوں کو اسے طبی امداد بھی نہیں پہنچانے دی گئی۔

مبروک جرار نے بتایا کہ یہ صبح چھ بجے کا وقت تھا جب صیہونی فوج کی بھاری نفری نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں برقین کے مقام پر واقع اس کے گھر کا محاصرہ کیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے گھر میں گھس کر مجھے گولی ماری جس کے نتیجے میں میں فرش پر گرگیا۔ اس کے بعد مجھے وہیں چھوڑ دیا گیا۔ کچھ دیر کے بعد میں نے دیکھا کہ میرے سامنے ایک وحشی کتا موجود ہے۔ فوجیوں نے کتے پر مجھ پر پل پڑنے کا اشارہ کیا جس کے بعد اس نے میرے زخمی جسم کو بری طرح نوچا۔ مجھے اسی حالت میں گھر کی دوسری منزل سے گھیسٹ کر نیچے لایا گیا۔ کتے نے میرے کندھے،  بائیں پنڈلی اور جسم کے دوسرے حصوں پر کو بری طرح کاٹا۔ گولی لگنے سے میں شدید زخمی تھا اور میرے منہ اور ناک سے مسلسل خون بہتا رہا۔ گھر کے کسی دوسرے فرد یا امدادی کارکن  کو میری مدد کرنے کی اجازت نہ دی گئی۔ صیہونی فوجی مجھے اسی طرح بے یارو مدد گار مارنا چاہتے تھے۔

کافی دیر تک میرے جسم سے خون بہنے کے بعد صیہونی فوج نے مجھے اسی حالت میں اٹھا کر جیپ میں ڈالا اور سالم فوجی کیمپ لے گئے جہاں مزید دو روز تک مجھے کوئی طبی امداد مہیا نہیں کی گئی۔

اس کا کہنا تھا میرے جسم کے زخم بہت گہرے ہیں اور اسے شدید تکلیف ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج نے زخمی حالت میں پڑے فلسطینی نوجوان پر وحشی کتے چھوڑ دیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.