مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک کارروائی کے دوران تحریک فتح کے سیکرٹری شادی مطور کر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مطورکی گرفتاری بیت حنینا کے مقام سے ان کے گھر سے عمل میں لائی گئی۔
ادھر تحریک فتح نے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں جماعت کے عہدیدارکی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے اور کریک ڈاؤن میں اسرائیلی حکام سرکردہ فلسطینی رہنماؤں کو بھی حراست میں لے رہی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد اب تک بیت المقدس کے 1000 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔