مقبوضہ اللد – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے شہر اللد میں شاہراہ یوسف تال پر واقعہ ایک ایک غریب فلسطینی خاندان کا مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرڈالا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقوں کے وسطی شہر اللد میں فلسطینی شہری سند الفقیر کے گھر کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد بلڈوزروں کی مدد سے مکان مسمار کرڈالا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مکان کی مسماری سے قبل گھرکا محاصرہ کرلیا اور فلسطینیوں کو مکان کی طرف جانے سے روک دیا تھا۔ اس کے بعد بلڈوزر کی مدد سے مکان کو چند منٹ میں مسمار کردیا گیا۔
مکان کی مسماری سے متاثرہ فلسطینی خاندان بے گھر ہونے کے بعد کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہے۔
