فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع سیکڑوں اسرائیلی مسلح فوجی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے تعاقب میں داخل ہوئے۔ مسجد کے تمام داخلی دروازوں پر فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپین ہوئیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نماز کی ادائیگی میں مصروف فلسطینیوں کو قابض فوج نے گھیسٹ کر باہر نکالا۔ اسرائیلی فوج نے کارروائی سے قبلہ اوّل کی بجلی کاٹ دی اور شہریوں کو مسجد سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نےمسجد القبلی سے متصل ڈسپنسری Â کا دروازہ توڑ کر دوائیاں اور دیگر سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا اور ڈسپنسری میں موجود نمازیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے لاٹھی چارج اور آنسوگیس سے باب الاسباط اور باب الزاھرۃ کے باہر 8 فلسطینی شہریوں کو زخمی کیا اور انہیں طبی امداد پہنچانے کے لیے آنے والے ہلال احمر کے عملے کو بھی روک دیا گیا۔
